اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کے سعودی عرب پر حملے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد متعدد مسافر طیاروں نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے گریز کیا اور جدہ کی فضائی حدود سے نکل گئے۔
غیر سرکاری ذرائع نے چند گھنٹے قبل یمن کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کی اطلاع دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق اس وقت چار مسافر طیارے جدہ کی فضائی حدود کے قریب دیکھے جا رہے ہیں، تاہم وہ جدہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور ایئرپورٹ پر اترنے سے گریز کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ